پولیس کو اطلاع کئے بغیر مکان کرائے پر دینے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع

پولیس کو اطلاع کئے بغیر مکان کرائے پر دینے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)مالک مکان پولیس کواطلاع دیئے بغیرمکان کرائے پردینے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائیاں شروع کردی ہیں اس ضمن میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایسے مقدمات میں گرفتار مکان مالکان کی پیشی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔پنجاب انفارمیشن اف ٹیمپریری ریذیڈنٹس آرڈیننس 2015کے تحت پولیس کو اطلاع دیئے بغیر گھر کرایہ پر دینے والے مکان مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے یہ آرڈنینس دہشت گردی کے خلاف نیشنل پلان کا حصہ ہے پولیس کی مدعیت میں یہ مقدمات کیئے جا رہے ہیں اس آرڈیننس کے تحت خلاف ورزی کرنے والے مکان مالکان کو 6ماہ قید اور 10 ہزار سے ایک لاکھ تک جرمانہ کی سزا رکھی گئی ہے۔جرم باقابل ضمانت ہے اور مقدمہ درج ہونے اور گرفتاری ہونے کے بعد جیل جانا لازم ہے اس کے بعد ہی ضمانت کی درخواست دائر کی جا سکتی ہے ایسے مقدمات کی تعداد مین روز بروز اصافہ ہو رہا ہے ماڈل ٹاون کچہری میں اب تک جوہر ٹاون، گلبرگ اور ٹاون شپ سمیت شہر کے 24تھانون سے درجنوں مکان مالکان کو گرفتار کرکے پیش کیا جا چکا ہے جہاں سے ان کو عدالت جیل بجھوا رہی ہے ،گزشتہ روزتھانہ نصیراباد پولیس نے عمران اور اکبر علی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران یوسف نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیاہے۔