قرآن شریعت اور اہلبیّت ہمیں محبت و وفاداری کا درس دیتے ہیں ، پیر انور شاہ گیلانی

قرآن شریعت اور اہلبیّت ہمیں محبت و وفاداری کا درس دیتے ہیں ، پیر انور شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) حضور قبلہ پیر سید محمد انور شاہ گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سدرہ شریف نے جامعہ حماد بغدادی ہاؤس 19 کلو میٹر ملتان روڈ لاہور نزد چوہنگ میں نماز جمعہ کے ایک عظیم الشان اجمتاع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضور نبی کریمؐ جیسا نہ کوئی نبی پیدا کیا ہے اور نہ ہی آپؐ جیسی سیرت اور صورت بنائی ہے آپؐ بے مثل مثال ہیں اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو صاحب اختیار اور صاحب مرتبہ بنایامکے کے کافر بھی آپؐ کو صادق اور امین مانتے تھے اللہ تعالیٰ نے حضور نبی کریمؐ کو جتنا مرتبہ شان عطا کی وہ کسی دوسرے پیغمبر کو نہیں دی ہمیں شریعت قرآن کے ذریعے ملی جبکہ شریعت حدیث فقہ صحابہ کرام کے ذریعے ملا قرآن ہمیں شریعت کا راستہ بتاتا ہے طریقت حنفیہ باطنی راز تھا اور یہ سینہ بہ سینہ منتقل ہوتا ہے یہ عبادت اور اچھے لوگوں کی سنگت سے ملتا ہے اگر شریعت والے طریقت کی چادر میں آجائیں تو ہر چیز واضح ہو گی۔    شریعت اور طریقت میں بڑا فرق ہے۔ پیر سید محمد انور شاہ گیلانی نے کہا۔ کہ سلسلہ قادری سروری نقشبندی جتنے ہی سلسلے ہیں ان کے بانی حضرت علیؓ شیر خدا ہیں۔ یہاں سے طریقت کی نہریں چلتی ہیں اور راستے نکلتے ہیں کوئی سروری سلسلہ کا ہو کوئی چشتی سلسلہ کا ہو۔ سلسلے میں چل کر نبی پاکؐ کا غلام بن جاتا ہے۔ راز الٰہی کے سلسلے نبی پاکؐ نے حضرت علیؓ کو عطا کیے حضرت علیؓ کائنات کی روح ہے جبکہ طریقت بھی حضرت علیؓ سے شروع ہوتی ہے۔