بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ30پیسے اضافہ عوام سے زیادتی ہے، ناصر رمضان

بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ30پیسے اضافہ عوام سے زیادتی ہے، ناصر رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث عوام بجلی کی قیمتوں میں کمی کی توقع کر رہے تھے لیکن کمی کی بجائے بجلی صارفین پر قرض کی ادائیگی کیلئے فی یونٹ30پیسے اضافہ عوام سے زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذمہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے 372 ارب روپے و سود کی ادائیگی کیلئے عوام سے 42پیسے فی یونٹ سے اب72پیسے فی یونٹ اضافہ ظلم ہے حکومت عوام کوفیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی بجلی فراہم کر رہی ہے اور عوام ایمانداری سے باقاعدگی سے بل ادا کررہے ہیں حکومت اپنے بجلی کی کمپنیوں کی ذمہ واجب الاداعوام سے بلوں میں وصول کرنے والی رقم سے کرے۔عوام یہ جاننے میں حق بجانب ہیں کہ عوام سے بجلی بلوں کی صورت میں وصول شدہ رقم اگر بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو ادا نہیں کی جارہی تو پھرکہاں جارہی ہے؟ ناصر رمضان گجر نے کہا کہ عوام سے بجلی بلوں میں زائد وصولی غنڈ ٹیکس کے مترادف ہے اور حکومت وقتاً فوقتاً اس میں فی یونٹ اضافہ کرکے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات2010کی سطح پر پہنچ چکی ہیں حکومت بجلی کی قیمت میں اضافہ کی بجائے اسے 2010کی سطح پر لاکر عوام کو حقیقی ریلیف دے۔