حضور نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں، حاجی افتخار نقشبندی

حضور نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں، حاجی افتخار نقشبندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوارڈینٹر پیر حاجی محمد افتخار نقشبندی نے کہاہے کہ اللہ رب العزت اور اس کے پیارے حبیب نبی کریم ؐ کے ذکر خیر کیلئے سجائی جانیوالی محافل ذکر و نعت اجروثواب کا باعث ہیں ہمیں اپنے گھروں میں ان پرُ نور اور روحانی و وجدانی محافل کا انعقاد کثرت سے کرنا چاہیے تاکہ ہمارے گھروں اور علاقوں میں خیروبرکت کا نزول ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات قاضی پارک شاہدرہ ٹاؤن میں کفیل اسلم نقشبندی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک عظیم الشان محفل ذکر و نعت کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے حضور نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کی صورت برداشت نہیں پیر محمد راشد نقشبندی نے کہاکہ اللہ رب العزت نے جو مقام مرتبہ اور عزت و ؑ عظمت ہمارے پیارے نبی ﷺ کو عطا فرمائی وہ کوئی مائی کا لال کم نہیں کرسکتا اور نہ ہی کسی میں اتنا دم ہے کہ وہ گستاخانہ خاکوں کی گھٹیا حرکت کرتے ہوئے نعوذ باللہ آپ ؐ کی شان کم کرسکے ہیں ہم آپ ؐ حرمت کی خاطر آخری قطرہ تک بہادیں گے پیر محمد الیاس قادری نے کہاکہ آزادی اظہاررائے کی آڑ میں گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے دنیا کے بدترین جاہل ہیں جو انسانیت کے ساتھ ساتھ اپنی ذات کے بھی دشمن ہیں لیکن کیا ہی عمدہ رہنمائی فرمائی ہے آپ نبی کریم ؐ نے اپنی امت کی کہ تمام انبیاء کرام ؑ کی حرمت ، عزت واحترام کو لازم قرار دے دیا انہوں نے کہاکہ ہم دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں اور دین اسلام کی تعلیمات تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتی ہیں محفل ذکر و نعت سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اختتام پر ملکی ترقی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔