گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالوں نے امت مسلمہ کو چیلنج دیا ہے، مولانا عبد الرب امجد

گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالوں نے امت مسلمہ کو چیلنج دیا ہے، مولانا عبد الرب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام (س) نے کہا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکے چھاپنے والوں نے امت مسلمہ کو چیلنج دیا ہے اب اسلامی سر براہی کانفرنس کو اس کا جواب دینے کیلئے عملی اقدامات کا اعلان کر نا ہو گا ، مسلمان ہر بات برداشت کر سکتا ہے لیکن شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا ہے، جے یو آئی (س) 5فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں ریلی نکالے گی اور سیمینارز کا انعقاد کرے گی۔ان خیالات کا اظہار جے یو آئی لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد، ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین قاری واحد بخش ، عبدالروف ربانی مولانا محمد ایوب ندیم،مولانامحمدنواز سندھو،مولانا علی شاہ،قاری غلام اکبر،پروفیسر ولی محمد ،پروفیسر عبدالرحمن اویسی سمیت دیگر نے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علماء مشائخ نے مزید کہا کہ مسلمان حکومتوں کا کام گستاخانہ خاکوں پراظہار مذمت کر نا ہی نہیں بلکہ تحفظ نا موس رسالتؐ کے لیئے عملی اقدامات کر نا ہے ، مسلمان کفر کی دنیا کی گستاخانہ حرکتوں سے نفرت کیخلاف جہاں سراپا احتجاج ہیں وہاں اب محبت کاتقاضہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور خواتین بھی فرانسیسی کاسمیٹیکس کا استعمال ترک کر دیں۔