مسلم لیگ (ن)عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، عابد صدیقی

مسلم لیگ (ن)عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اضافہ کرکے عوام پرظلم کیا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک طرف پٹرول کی قیمت میں کمی کرکے بلند دعوے کئے گئے اور عوام کو مبارک بادیں دی گئیں اور دوسری طرف سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ،ن لیگ نے ہمیشہ منافقت کی ہے ،یہ عوام کو کچھ دینے کے بجائے ان کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے ،ن لیگ نے عوام کا معاشی قتل کیا ہے ،یہ جماعت عوام کو کچھ دینے کے بجائے جو کچھ اس کے پاس ہے وہ بھی چھین رہی ہے، پیپلزپارٹی ہی عوام کے مسائل حل کرے گی،ن لیگ نے عوام کو مایوس کیا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ اس جماعت کے عہدیدار اپنی جماعت کے خلاف بغاوت کررہے ہیں ،ن لیگ اپنے کارکنوں کو نظر انداز کررہی ہے یہ عوام کی کیا خدمت کرے گی ،عوام اس جماعت سے دور ہوچکے ہیں،