قائم علی شاہ ناکام ترین وزیراعلیٰ ہیں، خواجہ عطا الرحمن

قائم علی شاہ ناکام ترین وزیراعلیٰ ہیں، خواجہ عطا الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے صدر خواجہ عطاء الرحمن نے شکار پور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ایک ناکام ترین وزیراعلیٰ ہیں اور انہیں سانحہ شکار پور اور تھر میں سینکڑوں بچوں کی بھوک اور پیاس کی وجہ سے ہلاکت پر اپنی ذمے داری کو قبول کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے اور میڈیا کے سامنے آ کر سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی طرح آکر بتانا چاہئے کہ وہ صوبہ کے عوام کو ریلیف نہیں دے سکے ہیں اور ایک ناکام ترین وزیراعلی ہیں اور صوبے کے عوام نے بھٹو شہید کے نام پر انہیں جو ووٹ دئیے تھے وہ اس پر پورا اترنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اسلئے وہ وزیراعلی کی نشست سے مستعفی ہوتے ہیں لیکن ہمیں یہ پختہ یقین ہے کہ وہ ایسا ہر گز بھی نہیں کریں گے اور اسی طرح سے صوبہ سندھ کے عوام کا بیڑہ غرق کرتے رہیں گے پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عطاء الرحمن نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ ایک ناکام ترین وزیراعلی ہیں اور ہر وقت اپنے محلات میں بیٹھ کر انتظامیہ کو ہدائت جاری کرنے کی بجائے موقع پر جا کر صورت حال کا جائزہ لیا کریں اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اپنی ذمے داری بھی پوری نہ ہونے پر خود ہی مستعفی ہو جایا کریں تو اسی سے عوام کو پتہ چلے گا کہ ان کے حکمران ان سے کس قدر مخلص ہیں اور وہ کرسیوں سے چمٹنے کے لئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں لیکن صورت حال اس کے بلکل ہی برعکس ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کے کارکنان الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے بھٹو شہید کے نظریات و افکار کے مطابق نظام حکومت چلائیں گے اور حقیقی معنوں میں طاقت کا سر چشمہ عوام کو بنائیں گے۔