” شہبازشریف ....محسن صحافت“صدر لاہور پریس کلب کا وزیراعلیٰ کےلئے خطاب

” شہبازشریف ....محسن صحافت“صدر لاہور پریس کلب کا وزیراعلیٰ کےلئے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری نے گورننگ باڈی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو محسن صحافت قرار دیا-انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے جس طرح پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں اسی طرح انہوںنے صحافیوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا- لاہورجرنلسٹ ہاﺅسنگ کالونی میں قبضہ گروپوں کا خاتمہ کیا اور ےہا ںتیز رفتاری سے ترقیاتی کام کرائے- انہوںنے لاہور پریس کلب کے مزید 300ممبران کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ایف بلاک کی منظوری دے کر صحافی برادری کے دل جیت لئے ہیں-آپ نے ہمیشہ صحافی دوست ہونے کا ثبوت دیاہے اور بلاشبہ شہبازشریف محسن صحافت کے لقب کے حقدار ہیں-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہو رپریس کلب کے نو منتخب عہدےداروں سے حلف لیا اور انہیں شیلڈز بھی تقسیم کیں-وزیراعلیٰ شہبازشریف کو لاہورپریس کلب کی روائتی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی-

مزید :

علاقائی -