پولیس سمیت دیگر محکموں میں سپشل پرسنز کیلئے کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،اعجاز چودھری

پولیس سمیت دیگر محکموں میں سپشل پرسنز کیلئے کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب ،محکمہ پنجاب پولیس سمیت دیگر محکموں میں سپشل پرسنز کے حوالے سے جو کوٹہ مختص ہے اس پر فی الفور عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے وگرنہ تحریک انصاف اس پر عمل درآمد کروانے کے لئے عدالت میں جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد،سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس ‘ تحریک انصاف ونگ سپشل پرسن ود ڈس ایبلٹی کے ایونٹ مینجر اور سنٹرل ایگزیگٹیو کمیٹی کے ممبر بلال جاوید ،احسان خان، ذیشان خان اور عمر جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سپشل پرسنز کو آبادی کے تناسب کے حساب سے بجٹ میں رقم مختص کی جائے ،سپشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں جو دو فیصد کوٹہ مختص ہے اسے فوری طور پر ختم کیا جائے کیونکہ اس ڈیپارٹمنٹ میں اوپن میر ٹ ہونا چاہیے کیونکہ سپشل پرسنز کو صرف سپشل پرسنز ہی پڑھا سکتے ہیں ، تحریک انصاف کے دیگر شعبہ جات کی طرح اس شعبہ کو بھی پوری توجہ دیں گے اور سپشل پرسن افراد کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ،اس موقع پر اعجاز احمد چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے سو فیصد جھوٹی ایف آئی آر درج کی ہے جو کہ انتقامی کاروائی کے زمرے میں آتی ہے اور جو کیس کورٹ میں زیر سماعت ہو کیسے ایف آئی اے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر سکتی ہے ،10 فروری کے بعد میں تفصیل سے میڈیا سے بات کروں گا کیونکہ یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ، اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا میٹرو بس میں سپشل پرسن کو کوئی سہولت حاصل نہیں موجودہ حکومت بھی سپشل پرسن پر کوئی توجہ دے نہیں رہی ،بلال جاوید نے کہا کہ حکومت سپشل پرسن کے ساتھ امتیازی سلوک برت رہی ہے جب ہم اپنے حق کے لئے احتجاج کے لئے باہر نکلے تو پولیس نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا پاکستان کے اندر سپشل پرسن کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے

مزید :

علاقائی -