محکمہ موسمیات نے کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک کے بعض شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک کے بعض شہروں میں بارش کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت صو بائی دارالحکو مت میں بارش کے باعث سردی بڑھ گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بعض شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں اسلام آباد ،راولپنڈی، سرگودھا ، گوجرانوالا، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن ،خیبر پختونخوا میں پشاور ، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش ٗ کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔شمالی بلوچستان، جنوبی پنجاب ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنوں میں بھی کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور بالائی سندھ میں ہونے والی بارش کے اثرات کراچی پر بھی پڑیں گے جس کے باعث کہیں بوندا باندی اور کہیں بارش ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ٗ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مزید :

علاقائی -