ایک مجرم کو دو مرتبہ سزائے موت اور دوسرے کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ایک مجرم کو دو مرتبہ سزائے موت اور دوسرے کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد(بیورورپورٹ)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ اختر پرویز نے تھانہ ملت ٹاؤن کے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ کی سماعت کے بعد ایک ملزم کو دو دفعہ سزائے موت او دوسرے ملزم کو دو دفعہ عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ہے تفصیل کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ محلہ صدیق ٹاؤن سے ملزمان نے صنعتکار شاہد کے 8سالہ بیٹے حماد کو سکول جاتے اغواء کر لیا تھا اور اسکی رہائی کیلئے پچاس لاکھ روپے تاوان مانگا تھا پولیس نے 19نومبر کو پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ ایک ملزم کمالیہ کا اطہر مقدمہ مقابلہ کے دوران ہلاک ہو گیا گذشتہ روز روز خصوصی عدالت کے جج نے مقدمہ کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے مہندی محلہ کے رہائشی ملزم اصغر علی کو دو دفعہ سزائے موت اور عارف والا کے رہائشی ملزم محمد شریف کو دو دفعہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

مزید :

علاقائی -