کسان تنظیموں نے زرعی مداخل پر عائد ٹیکسز کیخلاف چارج شیٹ پیش کردی

کسان تنظیموں نے زرعی مداخل پر عائد ٹیکسز کیخلاف چارج شیٹ پیش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( وقائع نگار)کسان تنظیمو ں کے رہنماؤ ں نے حکو متی ناقص پالیسیو ں سے ملکی زراعت پر قدغن لگانے اور آئی ایم ایف کو خوش کر نے کے لیے زرعی مداخل پر عائد کر دہ ٹیکسوں پزحکو مت کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی ہے اور قرار داد منظور کی گئی ہے کہ اگر ٹریڈ کی آڑ میں بھارت کوفائدہ پہنچانے اور ملکی کاشتکاروں کو نقصان پر سازش رچائی گئی تو ملک بھر کے کسان ہر شہر اور تحصیل میں حکو مت کے خلاف مظاہرے کریں گے کیو نکہ ملک کے 70فیصد سے زائد کا شتکار اپنے حقو ق کی سر بلندی کے لیے جان کی پرواہ بھی نہ کر ے گے لہذا حکو مت وقت ہوش کے ناخن لے اور پاکستان میں بجلی بحران کے خاتمہ کے لیے پن بجلی کے منصو بے سمیت کسانو ں کو ریلیف دے ۔ان خیالا ت کا اظہار کسان رہنماؤں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پاکستان کی زرعی ،صنعتی معیشت کی بدحالی کا ذمہ دار کو ن اور اس کا حل پر منعقدہ \" کسان کانفرنس\"میں کیا ۔اس مو قع پر پاکستان متحدہ کسان محاذ کے سر براہ ایو ب خان میؤ، پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر چوہدری انور، پاکستان کسان کو نسل کے صدرچوہدری طاہر گجر ،پاکستان کسان اتحاد تحریک کے صدر چوہدری ناصر گھمن ، کسان بچاؤ پاکستان کے صدر ناصر گھمن ،پاکستان کسان اتحاد کے نائب صدر راؤ طارق اشتیاق ، پنجاب کے صدر رانا غلا م قادر ، کسان رہنماء حق نواز گھمن ، کرنل مجتبی ،فاروق دریشک ، میاں جنید ،احمد ، سردار امر جیت سنگھ سمیت پنجاب بھر سے کا شتکاروں کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔ کسان کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے ایوب خان میؤ اورچوہدری انور نے حکو مت کی ناقص پالیسیو ں پر گہری تنقید کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان سے 70فیصد افراد زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہے جبکہ حکمران زراعت دشمن پالیسیاں دے کر کسانو ں کا محاشی استحصال کر رہی ہے کسان غریب سے غریب تر جبکہ کھاد بنا نے والی کمپنیاں حکو متی کارندوں سے مل کر اربوں روپے ناجائز کما رہے ہیں ۔انھو ں نے کہا کہ عالمی ایجنڈے کے تحت پاکستان کی زراعت کو کمزور کیا جارہا ہے ۔بھارت پاکستان کی زراعت کو تباہ کرنا چاہتا ہے ہم بھارتی آبی جارحیت کے خلاف بھر پور مہم چلائیں گے۔حکومت پانی کے ذخیرہ کیلئے فوری طور پر آبی ذخائر بنائے۔حکمران آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے غریب کسانوں پر ٹیکس لگا رہے ہیں ۔انھوں نے کہا جب سے کسانوں نے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی ہے حکومت نے اپنی توپوں کے رخ بھی کسانوں کی طرف موڑ دیے ہیں حکمرانوں نے کسانوں پر ٹیکسوں میں اضافہ کردیا ہے ۔عالمی ایجنڈے کے تحت ہماری زراعت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔بھارت کا مشن پاکستان کو زرعی طور پر مکمل تباہ کرنا ہے اس سلسلے میں ہمارے حکمران بھارت کو ساتھ دے رہے ہیں ۔ کسان کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -