لاہور،گلوکار مشتاق ہاشمی پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی میں سپردِ خاک

لاہور،گلوکار مشتاق ہاشمی پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی میں سپردِ خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار مشتاق ہاشمی مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئے جن کی تدقین پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی میں کردی گئی ۔مرحوم کی عمر73برس تھی۔مشتاق ہاشمی نے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کیلئے بہت سے مقبول فوک گیت گائے۔ڈاکٹرامجدپرویزکے ساتھ گایاہوان کاگیت ’’تیرا لٹیا شہر بھنمبور‘‘ بہت مقبول ہوا۔مشتاق ہاشمی نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے کیا جہاں وہ کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔اس کے علاوہ وہ گورنمنٹ کالج کے ڈرامیٹک کلب کے فعال ممبرتھے۔انہوں نے انٹرکانٹی نینٹل میں ملازمت کے بعد پی آئی اے جوائن کرلیاتھا جہاں سے جی ایم کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔مرحوم نے لواحقین میں دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔جبکہ ان کاایک بیٹیا حیدرہاشمی میوزیکل بینڈ میں گٹارسٹ تھا جوایک سال قبل انتقال کرگیاتھا۔مشتاق ہاشمی کے دیرینہ دوست ڈاکٹرامجدپرویز نے ’’پاکستان‘‘ کوبتایاکہ ہم نے پی ٹی وی لاہور سنٹرکے آغاز پربے شمار پروگرامز میں ایک ساتھ پرفام کیا۔میوزیکل سریز سرسنگیت ہمار امقبول ترین پروگرام تھا۔مشتاق ہاشمی نہ صرف بہت اچھے گلوکار تھے بلکہ اچھے انسان اوردوست پرورتھے۔

مزید :

صفحہ آخر -