حکومت ایک ہاتھ سے ریلیف دیکر دوسرے سے واپس لے لیتی ہے ،منظور وٹو

حکومت ایک ہاتھ سے ریلیف دیکر دوسرے سے واپس لے لیتی ہے ،منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ حکومت کی کنجوسی اور بد نیتی کی کوئی انتہاء نہیں کیونکہ یہ ایک ہاتھ سے لوگوں کو ریلیف دیتی ہے تو دوسرے ہاتھ سے اسکو واپس لے لیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جب پٹرول کی پہلے قیمتیں کم کی تھیں تو پٹرولیم کی اشیاء پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کر دیا تھا اور اب جب قیمتیں پٹرول کی مزید کم کی ہیں تو جی ایس ٹی 22 فیصد سے بڑھا کر 27 فیصد کر کے عوام کے ساتھ دھوکا دہی کی ہے۔ انہوں نے اسکی نشاندہی بھی کی کہ حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے تناسب سے بہت کم عوام کو ریلیف دیا ہے جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ موجودہ حکومت عوام کو سہولت دینے میں کتنی کنجوسی سے کام لیتی ہے لیکن سرمایہ داروں کو اربوں روپے کی کسٹم ڈیوٹی میں ریلیف دینے کے لیے ہمہ تن تیار رہتی ہے جیسا کہ اس نے چند مہینوں پہلے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے اس ضمن میں ایس آر اوز جاری کروائے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -