سبزازار ،سالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل 65 سالہ شخص کی پُر اسرار ہلاکت

سبزازار ،سالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل 65 سالہ شخص کی پُر اسرار ہلاکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (کرا ئم سیل )سبزہ زار کے علاقہ میں سا لے کے ہاتھوں26 سا لہ بہنو ئی قتل، 65سا لہ شخص کی پرُا سرا ہلا کت، اید ھی ایمبولنس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کردیں، پو لیس نے تفتیش کاآ غا زکردیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سبزہ زا ر اعوا ن ٹاؤن کے ر ہا ئشی افضا ل اور اکمل مقامی ما ر کیٹ میں گا ر منٹس کا کا روبا ر کر تے تھے ۔ پو لیس کے مطا بق گز شتہ روزدونوں بھا ئیو ں میں ر قم کے تنا زع پر لڑا ئی جھگڑا ہو ر ہا تھا کہ افضال نے طیش میں آ کر بھا ئی اکمل کو ما ر نے کے لئے پسٹل نکا ل لیا جس پر بہنو ئی شہزا د نے افضا ل سے پسٹل چھیننے کی کوشش کی کہ اسی دورا ن گو لی چل گئی اور شہزا د کے د ل میں لگ گئی جس سے شہزا د کی موقع پر ہی موت وا قع ہو گئی۔ پو لیس نے ملزم کو پسٹل سمیت گرفتا ر کر لیا ہے ۔ دوسری جا نب65سا لہ ر ئیس نے ایک مکا ن کے عو ض نجی بینک سے 50لا کھ رو پے قر ضہ حا صل کیا تھا اور وہی مکا ن ملیحہ نا می خا تو ن کو فرو خت کردیا۔ جب قر ضہ واپس نہ ہو نے پر بینک سے مکا ن کو سیل کر نے کا نو ٹس آ یا تو ملیحہ نے اپنے سا تھیو ں کے ہمراہ ر ئیس کے گھر جا کر اسے برا بھلا کہا اور د ھکے د ئیے جس پر ر ئیس کی حا لت نا زک ہو گئی ۔ اید ھی ایمبولنس نے ر ئیس کو طبی امدا د کے لئے میو ہسپتا ل میں منتقل کیا جہا ں ڈا کٹرو ں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ پو لیس نے نعشیں پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -