پنجاب حکومت نے انسداد دہشتگردی فورس تشکیل دیکر اہم اورقابل تحسین اقدام کیا ہے،وزیراعظم نوازشریف

پنجاب حکومت نے انسداد دہشتگردی فورس تشکیل دیکر اہم اورقابل تحسین اقدام کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اورپنجاب کی سیاسی وانتظامی ٹیم کو انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی قیادت میں انسداد دہشت گردی فورس تشکیل دے کر ایک قابل تحسین اور اہم اقدام کیا ہے جس پرمیں صوبے کی سیاسی و انتظامی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔انسداددہشت گردی فورس کی تشکیل کیلئے پنجاب حکومت نے بروقت اقدامات اٹھائے اورفورس کی تشکیل کیلئے پیشہ وارانہ اورجدید تربیت کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعظم نے انسداددہشت گردی فورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب کو شاندار اورمتاثر کن قرار دیتے ہوئے پنجاب کی انتظامی کمیٹی کے ممبران کو بھی مبارکباد دی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -