شہری کو اغوا کر کے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار مغوی کی لاش گاڑی اور موبائل بر آمد

شہری کو اغوا کر کے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار مغوی کی لاش گاڑی اور موبائل بر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (کرا ئم سیل ) سی آئی اے پولیس نے گلبرک کے علاقے کینال پارک سے تاوان حاصل کرنے کے لئے شہری کو اغوا کر کے قتل کرنے کی واردات میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر کے مغوی کی لاش کے علاوہ اس کی گاڑی اور موبائل فونز بھی برآمد کر لیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کینا ل پارک گلبرگ کا پرا پرٹی ڈ یلر طاہر محمود 20 روز قبل اغوا ہو گیاتھا۔ پو لیس نے مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی ،موبائل ڈیٹا کی مدداور دن رات کی محنت کے بعد ملزم بختیار عالم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کیا تو دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دس سال سے کینال پارک میں ورکشاپ کا کام کر رہا ہے اور طاہر محمود اس کی ورکشاپ پر گاڑی کا کام کروانے آتا تھا۔ تفتیش کے دورا ن ملزم نے جر م کا اعترا ف کر تے ہو ئے بتا یا کہ میرے دوست محمد ایوب نے ملکر پروگرام بنایا کہ طاہر محمود کو اغوا کر کے اس کے گھر والوں سے تاوان کی رقم وصول کریں گے جبکہ اس کی گاڑی فروخت کر کے بھی ہمیں کافی رقم مل جائے گی۔ اس منصوبہ بندی کے بعد جب کچھ دن بعد طاہر میری ورکشاپ پر آیا تو میں نے ایوب کو بلا لیا اور ہم اسے ایوب کے بھائی کے کوارٹر پر لے گئے جہاں ہم دونوں نے ملکر اس کا سر زور سے دیوار سے ٹکرایا اور پھر میں نے دونوں ہاتھوں سے اس کا گلا دبا دیا جس سے طاہر محمود جاں بحق ہو گیا۔ہم دونوں نے اس کی لاش اٹھا کر رات کو میاں میر کے گندے نالے میں لے جا کر پھینک دی اور اگلے دن طاہر محمود کی گاڑی LZC-6249 سرگودھا میں اپنے دوست عمران کو دے کر واپس ہم آگئے تاکہ ہم پر کوئی شک نہ کرے۔ ملزموں کی نشاندہی پر پولیس نے مقتول طاہر محمود کی لاش کینال پارک کے قرب گندے نالے سے برآمد کرلی ہے ۔

مزید :

علاقائی -