چین کے صدر لی جن پنگ کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع

چین کے صدر لی جن پنگ کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی ) چین کے صدر لی جن پنگ کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ، 23مارچ کو فوجی پریڈمیں مہمان خصوصی ہونگے ، پریڈ کی تقریب راولپنڈی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ہوگی۔ پیر کو ذرائع کے مطابق ملک میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے معطل کی گئی فل ڈریس پریڈ سات سا ل بعد یوم پاکستان 23 مارچ کے موقع پر سات برس کے طویل عرصے بعد پہلی بار پاکستان کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی پریڈ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس پریڈ کی تقریب راولپنڈی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ہوگی جس کی نگرانی تینوں مسلح افواج کریں گی۔پریڈ کے وینیو کو حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم دو وسیع و عریض احاطوں کو ممکنہ سائٹس کے طور پر شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپور ٹ کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ چینی صدر ژی جن پنگ کی یوم پاکستان پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت متوقع ہے۔پاکستان اور چین دونوں ممالک چینی صدر کے دورے کی تفصیلات پر کام کررہے ہیں۔چینی حکام کو صدر ژی جن پنگ کے دورے کے موقع پر ہرممکن سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ 23مارچ یعنی یوم پاکستان کے موقع پر فل ڈریس پریڈ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ا س سلسلے میں ایکسپریس وے کے اطراف میں سرچنگ شروع کردی گئی ہیپریڈ کی ریہرسل کے لیے پاک فوج، نیوی اور فضائیہ کے دستوں کی جلد اسلام آباد آمد متوقع ہے اور اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آرمی کے دستے فروری کے وسط تک اسلام آباد پہنچناشروع ہوجائیں گے اور فیض آباد کے قریب ایکسپریس وے پرمخصوص مقام پر پریڈ ہوگی اس سے پہلے گزشتہ چھ برس سے یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر منسوخ کیا جارہا تھا۔تاہم سات برس بعد اس کی بحالی کا فیصلہ گزشتہ برس دسمبر میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملے کے بعد فوج کی جانب سے طاقت کے اظہار کے طور پر کیا جارہا ہے۔ بعض ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر امریکی صدر باراک اوبامامہمان خصوصی تھے اور امریکہ و بھارت کے درمیان کئی اہم معاہدے طے پائے تھے۔اطلاعات ہیں کہ پاکستان کے یوم جمہوریہ پر چین کے صدرمہمان خصوصی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پریڈ میں چین کے صدر سمیت 23غیرملکی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

مزید :

صفحہ اول -