افغانستان ،پاکستانی طالبان کے ٹھکانے پر نیٹو کا فضائی حملہ ،8دہشتگرد ہلاک ،6زخمی

افغانستان ،پاکستانی طالبان کے ٹھکانے پر نیٹو کا فضائی حملہ ،8دہشتگرد ہلاک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                          کابل(اے این این) افغان صوبے نورستان میں پاکستانی طالبان کے ٹھکانے پر نیٹو کا فضائی حملہ،8دہشتگرد ہلاک،6زخمی،ننگرہار میں افغان فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4دہشتگرد ہلاک،2زخمی ہو گئے،نورستان میں مارے جانے والے دہشتگردوں میں اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں،زخمی ہونےوالوں میں بھی دو پاکستانی شامل ہیں۔افغان حکام کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغان صوبے نورستان میں نیٹو فورسز کے فضائی حملے میں چار پاکستانیوں سمیت 8طالبان ہلاک اور 6زخمی ہوئے ہیں ،زخمی ہونے والوں میں بھی 3پاکستانی شدت پسند شامل ہیں ۔بیان کے مطابق دہشتگرد افغان صوبے نورستان میں موجود اپنے ٹھکانے پردہشتگردی کی کارررائیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے کہ اس دوران اطلاعات پر نیٹو فورسز کی جانب سے لڑاکا طیاروں کی مدد سے ان کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں آٹھ ہلاک اور چھ زخمی ہوئے،مارے جانے والوں میں اہم کمانڈرز بھی شامل تھے ۔ادھر صوبہ ننگر ہار میں افغان ملٹری فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چار دہشتگرد ہلاک اوردو زخمی ہوئے ہیں ۔افغان نیشنل آرمی کے کمانڈر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ جھڑپ صوبہ ننگر ہار کے ضلع ہسکامنا میں اس وقت ہوئی جب افغان نیشنل آرمی کا ایک قافلہ اس علاقے سے گزر رہا تھا جس پر وہاں موجوددہشتگردوں نے فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد ہلاک دو زخمی ہوئے۔دہشتگردوں نے افغان آرمی کے قافلے پر مارٹر گولوں سے بمباری کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

صفحہ اول -