لومیرج کی رنجش ، لڑکے کی بہن کے جہیز کا سا مان لو ٹ لیاگیا

لومیرج کی رنجش ، لڑکے کی بہن کے جہیز کا سا مان لو ٹ لیاگیا
 لومیرج کی رنجش ، لڑکے کی بہن کے جہیز کا سا مان لو ٹ لیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل) رائے ونڈ کے علاقہ میں لومیرج کی رنجش پر لڑکی والوں نے لڑکے کی بہن کے جہیز کا سا مان لو ٹ لیا ،پولیس کار روائی نہیں کر رہی،متاثرہ خاتون خاوند کے ساتھ سی سی پی او آفس پہنچ گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق رائے ونڈ کے رہا ئشی محمد حسین نے روز نامہ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ3قبل میرے بیٹے رمضان نے نصیر کی بیٹی سدرہ کے ساتھ لو میرج کی تھی جس کی رنجش پر ملزمان نصیر احمدا وروکیل وغیرہ نے ہمارے گھر میں رات کے وقت داخل ہو کرمیری بیٹی کے جہیز کا سامان جن کی مالیت تقریباً 5لاکھ تھی لوٹ لیا اور ہمارے ڈیرے سے ایک بھینس بھی چوری کر کے لے گئے جس کی درخواست ہم نے تھانہ رائے ونڈ میں دی لیکن ابھی تک ہمارا مقدمہ درج نہیں ہو سکا ، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

مزید :

علاقائی -