متحدہ کی رابطہ کمیٹیوں میں پھر ردوبدل ،قمر منصور اور راشد حسین فارغ

متحدہ کی رابطہ کمیٹیوں میں پھر ردوبدل ،قمر منصور اور راشد حسین فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(آن لائن +اے این این) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹیوں میں پھر ردو بدل،قمر منصور اور ارشد حسین فارغ،خالد مقبول صدیقی پاکستان،مصطفیٰ عزیزآبادی لندن میں رابطہ کمیٹی کے انچارج مقرر،عامر خان ملک بھر میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کی نگرانی کرینگے۔ایم کیو ایم کی جانب سے اجری بیان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹیوں کے انچارج قمر منصور اور ارشد حسین کو فارغ کر کے ان کی جگہ خالد مقبول صدیقی اور مصطفی عزیز آبادی کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اس سے قبل قمر منصور پاکستان میں جبکہ ارشد حسین لندن میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ تھے۔بیان کے مطابق عامر خان ملک بھر میں ایم کیو ایم کی تنظیمی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔ خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور ڈاکٹر نصرت شوکت کو رابطہ کمیٹی پاکستان کا جوائنٹ انچارج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -