دشمن قوتیں ملکی ترقی کو روکنے کیلئے آمریتوں کو سپورٹ کرتی ہیں،سراج الحق

دشمن قوتیں ملکی ترقی کو روکنے کیلئے آمریتوں کو سپورٹ کرتی ہیں،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان سمیت عالم اسلام میں ترقی و خوشحالی کے عمل کو روکنے کیلئے جمہوریت کے راستہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے آمریتوں کو سپورٹ کرتی ہیں،پاکستان میں جمہوری عمل کو باربا رروکا گیااور جرنیلوں کی مدد کی گئی،ہم نے گزشتہ سال نومبر میں 35ممالک کی اسلامی تحریکوں کو اکٹھا کیا جنہوں نے اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے اپنے ممالک میں جمہوری جدوجہد کا اعلان کیالیکن ہمارے امن کے پیغام کو عوام تک نہیں پہنچنے دیا جاتا۔ ملک میں لاقانونیت کا راج ہے ۔ملک بنے 68سال گزر گئے لیکن یہاں قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہونے دی گئی ۔امیر اور غریب کیلئے علیحدہ قوانین ہیں ۔امیر اربوں روپے کی کرپشن کے باوجود قانون کے شکنجے سے آزاد رہتا ہے ۔جاگیرداروں وڈیروں اور اشرافیہ نے پورے نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے ،وسائل اور اقتدار کے ایوانوں پر اشرافیہ قابض ہے جسے عوام کی پریشانی اور بدحالی سے کوئی سروکار نہیں ۔پشاور اور شکار پور کے واقعات سے شرمندگی ہوئی۔اسلامی نظام کے نفاذ میں مغرب اور یورپ کے علاوہ ہمارا اپناکردار رکاوٹ ہے ۔ سودی معیشت ،استعماری سیاست اور ہندوانہ کلچر نے ہماری شناخت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔بلوچستان کے مسئلہ کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے ۔ڈسٹرکٹ بار سے ممبر پنجاب بار کونسل سردارعبدالباسط ایڈووکیٹ صدر بارجام عبدالمجید مصطفائی ایڈووکیٹ اور سیکرٹری بار رانا شیرازایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔سراج الحق نے کہاکہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا دل ہے ،دنیا میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ کیلئے پاکستان میں قرآن و سنت کے نظام کا نفاذضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جہا لت ،مہنگائی ،بے روز گاری ،لوڈ شیڈنگ اور کرپشن 68سال سے اقتدار پر قابض استعمارکے غلام حکمرانوں کی وجہ سے ہے ۔ان لوگوں کی موجودگی میں سیاست اور جمہوریت ترقی نہیں کرسکتی ۔مغربی استعمار نے جرنیلوں سے ساز باز کرکے مصر ،الجزائر اور فلسطین میں عوام کی منتخب جمہوری حکومتوں کا تختہ الٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلیمی نظام معاشرے کو طبقاتی بنیادوں پر تقسیم کررہا ہے۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرے گی جس میں غریب کے بچے کو بھی آگے بڑھنے کیلئے وہی سہولیات میسر ہونگی جو کسی وزیر مشیر صدر یا وزیر اعظم کے بچے کو ملتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غریب سرکاری ہسپتال سے ڈسپرین کی ایک گولی نہیں ملتی اور غریب عوام کا نمائندہ ایک دانت کے علاج کیلئے بیرون ملک جاکر 35لاکھ روپے خرچ کردیتا ہے ۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر تیس ہزار سے کم آمدنی والے شہریوں کو آٹا دال چائے چینی اور چاول کی قیمتوں پر سبسڈی دے گی تاکہ کوئی غریب بھوکا سوئے نہ خود کشی پر مجبو ر ہو۔

مزید :

صفحہ اول -