نائن الیون کے بعد پڑوس کی آگ ہمارے گھر وں تک آ گئی ،میرٹ کا فقدان بڑا المیہ ہے ،غوث بخشس باز ورئی

نائن الیون کے بعد پڑوس کی آگ ہمارے گھر وں تک آ گئی ،میرٹ کا فقدان بڑا المیہ ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(شہباز اکمل جندران)نائن الیون کے بعد پڑوس کی آگ ہمارے گھروں تک پہنچ چکی ہے۔میرٹ کا فقدان ملک کا سب سے بڑا المیہ ہے۔ بیورکریسی بے لگام اور سسٹم خراب ہوچکا ہے۔بلوچستان میں وفاقی حکومت کا رول محض رول ہی ہے۔بلوچستان کے حالات اور مسائل پر غیر جانبدار کمیشن بٹھایا جائے۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے سابق نگران وزیر اعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نواب غوث بخش باروزئی کا کہناتھا کہ ملک کے حالات تشویشناک ہیں۔پاکستان کے حالات بلوچستان جیسے اور بلوچستان کے حالات پاکستان جیسے ہیں۔بلوچستان میں قوم پرستوں سے لیکر ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام قومی جماعتیں موجود ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کچھ بھی اچھا نہیں ہے۔ سب ایکدوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔ بلوچستان میں ہر جگہ حکومت کی رٹ موجود نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مختلف جماعتیں علیحدگی پسند تحریکیں چلارہی ہیں۔لیکن کوئی بھی اس حد تک مقبول نہیں ہے کہ کامیابی حاصل کرسکے۔بلوچستان ایک ایسی سرزمین ہے۔ جس پر کسی ایک قبیلے یا قوم کی حکمرانی قائم نہیں ہوسکتی۔بلوچستان کی غریب عوام پسی ہوئی ہے۔ عوام کی خدمت کہیں نظر نہیں آتی ۔ہر حکومت بلوچ عوام سے معافی مانگتی ہے۔ اور پھر خاموش ہوجاتی ہے۔ وفاقی حکومت کا بلوچستان میں کرداد محض کردار تک ہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ بلوچستان کے حالات پر ایک غیر جانبدار کمیشن بٹھایا جائے۔ ملکی حالات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کے سابق عبوری وزیر اعلیٰ کا کہناتھا کہ میرٹ کا فقدان ملک کا سب سے بڑا المیہ ہے۔ بیوروکریسی بے لگام اور سسٹم خراب ہوچکا ہے۔ یہاں کام کرنے والوں کو کام کرنے سے روکا جاتا ہے۔اگر میرٹ قائم ہوجائے تو ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ نائن الیون کے بعد دنیا بدل گئی ہے۔ پڑوس کی آگ اب ہمارے گھروں تک آپہنچی ہے۔ ہر شخص جنگ کا حصہ بن چکا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -