عمران خان جدہ پلان کے تحت شہریوں کو احتجاج پر اکسانا چاہتے ہیں ،رانا ارشد

عمران خان جدہ پلان کے تحت شہریوں کو احتجاج پر اکسانا چاہتے ہیں ،رانا ارشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جاوید اقبال)عمران خان لند ن پلان کی ناکامی کے بعد جدہ پلان کے تحت دوبارہ شہریوں کو احتجاج اور دھرنے پر اکسانا چاہتے ہیں جس کا مقصد چین ،ترکی اور متحدہ عرب امارات سے آنیوالی انو سٹمنٹ کو روکنا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کاوشوں سے پہلے بھی چین نے42ارب کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اب بھی عمران خان کا پلان کامیاب نہیں ہو گا۔مسلم لیگ نواز پنجاب سے سینیٹ کی 11سیٹیں جیتے گی ۔دہشت گردی کو روکنے کیلئے انسداد دہشت گردی فورس کا پہلا دستہ آ چکا ہے باقی دو کواپریل اور اگست میں لایا جائے گا۔عمران خان کی دوغلی پالیسی کو قوم تسلیم نہیں کرتی اور ان کے ہاتھ میں ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں آئے گا ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر رانا محمد ارشد نے روز نامہ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)پنجاب سے سینیٹ کی گیارہ سیٹوں پر کلین سویپ کرے گی ۔عمران خان کو جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے۔چیئرمین تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں صوبائی ارکان کو تو سینیٹ میں ووٹ ڈالنے کا حق دے رہے ہیں لیکن ارکان قومی اسمبلی کو محروم کر رہے ہیں دوسری طرف عمران خان دھاندلی زدہ سینیٹ کا حصہ بننے جا رہے ہیں ۔عمران خان کا ڈبل چہرہ عوام کے سامنے آرہا ہے جسے کبھی بھی عوام برداشت نہیں کرے گی۔10جون کو قومی اسمبلی میں ضرب عضب کا اعلان کیا گیا تو عمران خان سڑکوں پر آئے اور ان کے ہاتھ ناکامی کے سوا کچھ نہ آیا اور چیئرمین تحریک انصاف لند ن پلان کی ناکامی کے بعد جدہ پلان کے تحت دوبارہ سڑکوں پر آنا چاہتے ہیں جو پہلے کی طر ح ناکام ہو گا ۔عمران خان پاکستان میں بیرونی ہاتھوں سے ملک کر سرمایہ کاری روکنا چاہتے ہیں لیکن حکومتی کاوشوں سے پہلے بھی سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور اب بھی عمران خان کی کاوشوں سے نہیں رکے گی ۔ملک ترقی کرے گا اور قوم خوشحال ہو گی اور عمران خان احتجاج کرتے رہ جائیں گے۔عمران خان 18ماہ گزرنے کے بعد خیبر پختونخواہ پر توجہ دے رہے ہیں ایسا پہلے دن کرنا چاہیے تھا۔وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے نظریے کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس کے پہلے بیج کا اعلان ہو چکا ہے اور باقی دونوں کا اعلان اپریل اور اگست میں ہو گا اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب واحد وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے اپنے وسائل سے اینٹی ٹیرارزم فورس بنائی دیگر وزرائے اعلیٰ کو بھی میاں شہباز شریف کی تقلید کرنی چاہئے تاکہ مجموعی کاوشوں سے پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنایا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -