آج کور کمانڈر ز کا نفرنس میں امریکہ ،بھارت معاہدوں کے خطے پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا

آج کور کمانڈر ز کا نفرنس میں امریکہ ،بھارت معاہدوں کے خطے پر اثرات کا جائزہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اہم کور کمانڈرزکانفرنس (آج) منگل کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوگی ، کانفرنس میں امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت ، امریکہ اور بھارت کے مابین ہونے والے دفاعی اور نیو کلیئر معاہدوں اور اس کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے دورہ چین بارے اجلا س کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے ، پاک چین دفاعی تعاون اور اشتراک عمل کے بارے میں آرمی چیف کور کمانڈرز کو اعتماد میں لیں گے، کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ میں کامیابیوں اور اہداف سے کور کمانڈرز کو آگاہ کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق کور کمانڈز کانفرنس میں فوجی عدالتوں کے کام شروع کرنے بارے میکنزم کی بھی منظوری دی جائے گی ، اجلاس میں کور کمانڈر پشاور اور کوئٹہ اپنے حالیہ افغانستان کے دوروں کے بارے میں کانفرنس کو بریف کریں گے ، کور کمانڈرز کانفر نس میں بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں ‘ افغانستان سے انٹیلی جنس شیئرنگ امریکی افواج کی افغانستان سے واپسی کے تمام پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا، کانفرنس میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوج کی جانب سے ٹریننگ کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -