سکول میں ’صفائی مہم‘ کے دوران کروڑروپے ، سونا برآمد، پولیس نے تفتیش شروع کردی

سکول میں ’صفائی مہم‘ کے دوران کروڑروپے ، سونا برآمد، پولیس نے تفتیش شروع ...
سکول میں ’صفائی مہم‘ کے دوران کروڑروپے ، سونا برآمد، پولیس نے تفتیش شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں صفائی مہم کے دوران ایک سکول کے بندلاکرز سے کروڑوپے اوردوکلوگرام سونابرآمد کرلیاگیاجس کا تاحال کوئی مالک سامنے نہیں آسکا اورنہ ہی یہ پراسرالاکرز سکول کے استعمال میں تھے ۔
معروف نشریاتی ادارے ”بی بی سی “ کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں سکول کا عملہ ’صاف بھارت‘ مہم کے سلسلے میں سکول کی صفائی کر رہا تھاجس دوران عملے کو سٹاف روم میں ایسے لاکرز ملے جو کافی عرصے سے استعمال نہیں ہوئے تھے،ان لاکرز کی چابیاں بھی سکول انتظامیہ کے پاس نہیں تھیں اور جب ایک لاکر کو توڑا گیا تو غیر متوقع طور پر اس سے ایک کروڑ روپے برآمد ہوئے جبکہ دوسرے سے دوکلوگرام سونے کی ٹکیاں ملیں ۔
سکول کی ہیڈ ٹیچر کا کہنا ہے کہ ان کے سکول میں دو سال کے دوران یہ لاکرز کسی کو استعمال کے لیے نہیں دیے گئے جبکہ پولیس بھی کوئی کھوج نہیں لگا سکی ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی مالیت 60 لاکھ روپے کے قریب ہے، سکول انتظامیہ کے پاس ان لاکرز کا ریکارڈ موجود نہیں ، عملے کے کئی ارکان اور ٹیچرز سے پوچھ گچھ کی ہے لیکن ابھی تک اس شخص کے بارے میں معلوم ہو سکا جس نے ان لاکرز میں رقم اور سونا رکھا تھا۔