بچوں کا منصوبہ کامیاب ، بھارتی جیل سے 91قیدی بچے فرار

بچوں کا منصوبہ کامیاب ، بھارتی جیل سے 91قیدی بچے فرار
بچوں کا منصوبہ کامیاب ، بھارتی جیل سے 91قیدی بچے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کی میرٹھ جیل میں بچوں کا منصوبہ کامیاب ہوگیا اور بستروں کی چادروں کے ذریعے بنائی گئی رسی کی مدد سے 91قیدی بچے فرارہوگئے ۔ میرٹھ کے ایس پی اوم پرکاش کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ قتل، زیادتی، چوری اور لوٹ مار سمیت متعدد جرائم میں ملوث ان بچہ قیدیوں نے بستر کی چادروں کو آپس میں باندھ کر ایک مضبوط رسی بنائی اورجیل کی تین منزلہ عمارت سے نیچے کود کر فرار ہوگئے تاہم فرار ہونے والے 35 قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق قیدیوں نے عمارت کی پچھلی جانب موجود کھڑکی سے ایک لوہے کی سلاخ ہٹائی اور یہ کام اتنی مہارت سے کیا گیا کہ کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی جبکہ پولیس جیل کی عمارت کے سامنے کی جانب تعینات تھی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ رات 1 سے 3 بجے کے درمیان واقع ہوا اور ا س کا علم اس وقت ہوا جب چند پولیس افسروں نے معمول کے گشت کے دوران کچھ مفرور قیدیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کو روکتے ہوئے دیکھا۔
میرٹھ جیل میں ہونیوالایہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ، اس سے پہلے بھی اسی جیل کے چند قیدیوں نے گزشتہ برس دسمبر میں ایک پولیس اہلکار کواس وقت موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جب اہلکار نے کمرہ عدالت میں ایک خاتون کے ساتھ نازیبا سلوک پر ان قیدیوں کو ٹوکا تھا۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ہندوستان کی جیلوں میں 31 ہزار سے زائد بچہ قیدی موجود ہیں۔