پولیس وین پر دہشتگردوں کا مبینہ حملہ ،چھڑایا گیا ملزم مقابلے میں پار کردیا

پولیس وین پر دہشتگردوں کا مبینہ حملہ ،چھڑایا گیا ملزم مقابلے میں پار کردیا
پولیس وین پر دہشتگردوں کا مبینہ حملہ ،چھڑایا گیا ملزم مقابلے میں پار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں نے مبینہ طورپر پولیس وین پر حملہ کرکے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم راجہ شبیر کو چھڑالیاجبکہ مقابلے کے دوران چھڑایاگیا ملزم مقابلے میں ماراگیااور دعویٰ کیاگیاہے کہ مقابلے میں دوپولیس اہلکاربھی زخمی ہوگئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سے قیدی کو پنڈدادن خان میں عدالت پیشی کے لیے لے جایاجارہاتھاکہ جلال پور کے علاقے میں مصری موڑ کے قریب گھات لگائے چارملزمان نے پولیس وین پر حملہ کردیا اور ڈرامائی طورپر پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک کر راجہ شبیر کو ساتھ لے کر فرارہوگئے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے اور ملزم مقابلے میں ماراگیاجبکہ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ ملزم کو دوبارہ گرفتارکرلیاگیاتاہم تصدیق نہیں ہوسکی تھی ۔
بتایاگیاہے کہ راجہ شبیر کے سرکی قیمت پانچ لاکھ روپے مقررتھی ، ا±سے اغوا ئ، قتل اور دیگرمقدمات میں گرفتارکیاگیاہے۔

مزید :

جرم و انصاف -