ملازمین کا احتجاج ، پی آئی اے کی فضائی سروس معطل ہونے کا خدشہ

ملازمین کا احتجاج ، پی آئی اے کی فضائی سروس معطل ہونے کا خدشہ
ملازمین کا احتجاج ، پی آئی اے کی فضائی سروس معطل ہونے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف پی آئی اے کی یونین ایئرلیگ نے احتجاج شروع کردیا اور ملک بھر میں ملازمین نے کام چھوڑ دیاہے جس کی وجہ سے فضائی آپریشن معطل ہونے کاخدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ چار کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے ہیڈکوارٹرمیں احتجاج کیا اور ایئرلیگ کی کال پر ملک بھر میں ملازمین نے کام چھوڑدیا۔ کراچی سے مانچسٹرجانیوالی پرواز بھی روک لی گئی جس کی وجہ سے مسافروں میں بے چینی پائی گئی ۔ احتجاجی ملازمین نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک بھر میں فضائی آپریشن معطل کردیں گے ۔

مزید :

بزنس -