پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا اپنے چھ بچے ایدھی ہاﺅس چھوڑگیا

پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا اپنے چھ بچے ایدھی ہاﺅس چھوڑگیا
پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا اپنے چھ بچے ایدھی ہاﺅس چھوڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غربت کے ہاتھوں تنگ آکر اپنے چھ بچوں کو ایدھی ہاﺅس چھوڑ گئے ۔ بلقیس ایدھی نے بتایاکہ بچوں کے والدین نے جذباتی ہوکر پسند کی شادی کی اور اپنی حیثیت کا خیال بھی نہیں رکھا، بچوں کا والد ویٹر کاکام کرتا تھا اور ملازمت جانے کے ساتھ ہی بے روزگارہوگیا۔اُنہوں نے بتایاکہ غربت کا یہ عالم تھاکہ بچوں کے پہننے کے کپڑے تک نہیں تھے ،آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ کیسے حالات ہوسکتے ہیں جن میں والدین اپنے بچوں کو ہی الگ چھوڑگئے ۔بلقیس ایدھی نے بتایاکہ والدہ اپنی دوچھوٹی بچیوں کو ساتھ لے جاناچاہتی تھی لیکن شوہر نے اجازت نہیں دی ، وہ یہی کہناچاہتی ہیں کہ غربت کے خاتمے کے لیے ملک میں اصلاحات لائی جائیں ، کئی لوگ بھوکے سوتے ہیں اور شادی جیسے فیصلے جذبات میں نہ کریں ۔

بعدازاں گورنرسندھ نے میڈیا پر خبرنشر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے بلقیس ایدھی سے رابطہ کیاہے اور بچوں کی کفالت کا ذمہ لے لیا۔ گورنرسندھ کا کہناتھاکہ بچے اپنے والدین کے پاس ہی رہیں گے لیکن وہ اخراجات برداشت کریں گے ۔

مزید :

کراچی -