غداری کیس، ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو نوٹس جاری کردیا

غداری کیس، ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو نوٹس جاری کردیا
غداری کیس، ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو نوٹس جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ نے غداری کیس میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے زاہد حامد ، شوکت عزیز اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی درخواستوں کی سماعت کی ۔ دوران سماعت وفاق کی جانب سے کوئی نمائندہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہواجس پر جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ لگتاہے کہ وفاقی حکومت کو کسی میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ عدالت نے خصوصی عدالت سے متعلق جاری حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سابق فوجی صدرپرویزمشرف کو 17فروری کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
یادرہے کہ ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو مزیدسماعت آگے بڑھانے سے روک دیاتھا جس میں توسیع کی گئی ۔

مزید :

اسلام آباد -