مزید دودہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

مزید دودہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی
مزید دودہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چودہ سال پہلے 2001 ءمیں ڈاکٹر کو قتل کرنے والے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔
کراچی سینٹرل جیل میں 2001 ءمیں سولجر بازار کے علاقے میں ڈاکٹر علی رضا کو فرقہ وارانہ بنیاد پر قتل کرنے والے مجرم عطاءاللہ عرف قاسم اور محمد اعظم عرف شریف کو پھانسی دے دی گئی۔ بعد ازاں ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ اس موقع پر سینٹرل جیل اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ دونوں مجرموں کو 2004ءمیں سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن پابندیوں کی وجہ سے عمل درآمدنہیں ہوسکا۔ گزشتہ روز کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پھانسی کے مجرموں محمد اعظم اور عطاءاللہ کی پھانسی روکنے کی اہل خانہ کی درخواستیں مسترد کردی تھی۔

مزید :

کراچی -