عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں !خطرے کی گھنٹی بج گئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں !خطرے کی گھنٹی بج گئی
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں !خطرے کی گھنٹی بج گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) تیل کی قیمتیں مسلسل سات ماہ سے نیچے کی طرف جانے کے بعد اب پہلی دفعہ بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں اور امریکی منڈی میں تیل کی قیمت میں گزشتہ دو دن کے دوران اوسطاً 11 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمت کمی کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور اب مزید کمی کی بجائے آنے والے دنوں میں اضافے کا امکان ہے تاہم ماہرین کی بڑی تعداد اب بھی اس تجزیے سے اتفاق نہیں کر تی۔ نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی کمپنی United ICAP کے ماہر والٹرزمرمین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر یہ کہا جا سکتا ہے کہ برنیت کروڈ کی قیمت 61 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 59 ڈالر فی بیرل تک جلد جا سکتی ہے۔

شادی کی تقریب کو بارش سے محفوظ بنانے کے لیے سہولت متعارف ، لیکن خرچہ ۔۔۔

صرف جمعہ کے روز قیمت میں 8 فیصد اضافہ ہوا جو 2009 سے برینٹ کروڈ کی قیمت میں ایک روز میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ایک بڑی وجہ امریکی تیل کے کنوﺅں میں گزشتہ 30 سال کے دوران ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے جو کہ حالیہ دور میں ہوئی۔ تیل کی قیمت میں اضافہ جاری رہنے کے بارے میں ماہرین تاحال متفق نہیں ہیں اور مختلف آراءسامنے آ رہی ہیں تاہم یہ بات اہم ہے کہ سات ماہ کے بعد پہلی دفعہ اس میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید :

بزنس -