چین نے امریکہ کو منع کر دیا

چین نے امریکہ کو منع کر دیا
چین نے امریکہ کو منع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کی بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لاما سے ملنے کی خواہش پر چین نے امریکہ کو دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ اسے کسی بھی دلائی لاما سے کسی بھی قسم کی ملاقات پسند نہیں۔ وائٹ ہاﺅس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر اوباما 5 فروری کو مذہبی آزادی کے متعلق ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کریں گے اور اسی تقریب میں دلائی لاما بھی موجود ہوں گے۔

سعودی عرب میں پراسرار طورپر ہلاک ہونے والی خاتون جسے 30برس تک دفنایا نہ جاسکا کیونکہ۔۔۔
چینی وزارت خارجہ کے نمائندہ ہونگ لی نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا، ”چین کسی بھی قوم یا حکومت کی جانب سے تبت کے معاملے کو استعمال کرتے ہوئے اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف ہے اور کسی بھی ملک کے سربراہ کی دلائی لاما سے کسی بھی قسم کی ملاقات کے خلاف ہے“۔ نمائندہ کا مزید کہنا تھا کہ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ تبت کے معاملہ پر اپنے وعدوں پر قائم رہے گا۔ چین کا موقف ہے کہ دلائی لاما تبت کو علیحدہ ریاست بنانے کیلئے سرگرم ہیں جبکہ دلائی لاما کا کہنا ہے کہ وہ تبت کیلئے محض خودمختاری چاہتے ہیں اور تشدد کے خلاف ہیں۔ وہ چین کے خلاف ناکام بغاوت کے بعد 1959ءمیں جلاوطن ہو گئے اور بھارت میں مقیم ہیں۔