بے وفا جوڑوں کو پکڑنے والی جاسوس نے بے وفائی کی 5 نشانیاں بتا دیں

بے وفا جوڑوں کو پکڑنے والی جاسوس نے بے وفائی کی 5 نشانیاں بتا دیں
بے وفا جوڑوں کو پکڑنے والی جاسوس نے بے وفائی کی 5 نشانیاں بتا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) ویلنٹائن ڈے کو عام طور پر تو یوم محبت سمجھا جاتا ہے جس پر پیار کرنے والے ایک دوسرے کو تحائف دے کر محبت کو مزید مضبوط کرتے ہیں مگر پرائیویٹ جاسوس ربیکا جین کہتی ہیں کہ یہی تو وہ وقت ہے کہ جب بہت سے لوگ محبوب کو دھوکا دے کر نئے ساتھی کے ساتھ چل نکلتے ہیں۔
وہ اپنے طویل جاسوسی تجربے کی بناءپر بے وفائی کے مرتکب ہونے والے محبوب کی پانچ نشانیاں بتاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ خصوصاً 14 فروری سے عین پہلے ان علامتوں پر ضرور نظر رکھیں۔

مزید پڑھیں :مقابلہ حسن میدان جنگ بن گیا ، حسینائیں گتھم گتھا
1:۔ اگر محبوب قربت کی طلب اچانک زیادہ یا معمول سے کم کر دے تو اس کا وقت کسی اور ساتھ گزر رہا ہے یا اس کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
2:۔ گر محبوب کی روٹین میں اچانک تبدیلی آ جائے یعنی پہلے آپ سے جس وقت ملاقات یا بات ہوتی ہے اس میں مثال کے طور پر ایک یا دو گھنٹے کا ردوبدل ہو جائے۔
3:۔ اگر محبوب کسی ایسی جگہ موجود ہو جہاں وہ کہے کہ وہ نہیں ہے تو بھی فکرمندی کی بات ہے۔
4:۔ ہر وقت فیس بک سے چمٹے رہنے یا کمپیوٹر پر بہت زیادہ وقت صرف کرنے والوں پر نظر رکھیں۔
5:۔ ویلنٹائن ڈے سے پہلے بناﺅ سنگھار اور لباس پر اچانک توجہ بڑھا دینے والے بھی عام طور پر کسی اور طرف کھسکنے کی تیاری کر رہے ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -