اسحاق ڈار سے 6 ماہ سے ملاقات کا وقت مانگ رہا ہوں : پرویز خٹک

اسحاق ڈار سے 6 ماہ سے ملاقات کا وقت مانگ رہا ہوں : پرویز خٹک
اسحاق ڈار سے 6 ماہ سے ملاقات کا وقت مانگ رہا ہوں : پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں لیکن انہیں وقت نہیں دیا گیا۔اگر وفاقی وزیر کی جانب سے یہی رویہ رہا تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ انہیں وزیر اعظم ، وزیر خزانہ اور وزیر پٹرولیم سے مختلف معاملات پر بات چیت کرنی ہے لیکن وفاقی وزیر انہیں ملاقات کا ٹائم نہیں دے رہے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراءسے بات کرنا ایسا ہی ہے کہ کہ جیسے دیواروں سے بات کی جا رہی ہے جبکہ وزراءاپنے کیے گئے وعدوں سے بھی مکر گئے ہیں۔

’کے الیکٹرک ‘نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے:عابد شیر علی