جادو گروں کے خلاف کویت نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی

جادو گروں کے خلاف کویت نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی
جادو گروں کے خلاف کویت نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (نیوز ڈیسک) کسٹمز اہلکاروں کو ممنوعہ اشیاءکا سراغ لگانے اور پکڑنے کی تربیت تو دی جاتی ہے مگر جادو ٹونے کا توڑ نہیں سکھایا جاتا اور یہی وجہ ہے کہ کویتی حکام نے اپنے کسٹمز اہلکاروں کو جادو ٹونے سے متعلقہ اشیاءپکڑے اور ضبط کرنے کیلئے ایک مشہور سعودی عامل سے تربیتی کورس کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کویتی اخبار ”الراعی“ کے مطابق کسٹمز اہلکار جادو ٹونے میں استعمال ہونے والی اشیاءکی سمگلنگ روکنے میں گھبراہٹ کا شکار تھے کیونکہ وہ ان اشیاءکو پکڑنے، کھولنے اور ضبط کرنے سے گھبراتے ہیں۔

سبحان اللہ !انسانیت کہاں سے شروع ہوئی؟سائنس نے بھی اسلام کی بات مان لی

سعودی عرب میں موجود ایک شہرت یافتہ عراقی نژاد سعودی عامل کو اس مقصد کیلئے خصوصی طور پر کویت بلوایا جا رہا ہے اور وہ ابتدائی طور پر کویت اور سعودی عرب کی سرحد پر واقع نوافیبی چیک پوسٹ کے اہلکاروں کو تربیتی کورس کروائیں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عامل کسٹمز اہلکاروں کو وہ گر سکھائیں گے جنہیں استعمال کر کے وہ خود کو نقصان پہنچائے بغیر جادو ٹونے کے استعمال کی اشیاءکو ضبط کر کے انہیں بے کار بنا سکیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -