ترکی کرد شہریوں پر فائرنگ کی تحقیقات کرائے:اقوام متحدہ

ترکی کرد شہریوں پر فائرنگ کی تحقیقات کرائے:اقوام متحدہ
ترکی کرد شہریوں پر فائرنگ کی تحقیقات کرائے:اقوام متحدہ

  

انقرہ(این این آئی)ایک انتہائی لرزہ خیز ویڈیو فوٹیج سامنے آنے کے بعد اقوام متحدہ نے انقرہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرد اکثریتی علاقے میں مبینہ طور پر عام شہریوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرائے،میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئی تھی، جس میں ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں عام کرد شہریوں کے ایک گروپ پر فوج کی جانب سے براہ راست فائرنگ کے مناظر دیکھے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد حسین نے کہا کہ ترک حکومت اس واقعے کی مکمل چھان بین کرے۔انہوں نے مزید کہا، ظلم کی فلم بندی کرنا جرم نہیں ہے، مگر عام شہریوں پر فائرنگ کرنا یقینی طور پر جرم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ اس معاملے کی باریک، آزادانہ اور غیرجانب دارانہ تفتیش کرائی جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -