خیبر ایجنسی:لنڈی کوتل موبائل مارکیٹ میں دھماکہ

خیبر ایجنسی:لنڈی کوتل موبائل مارکیٹ میں دھماکہ
خیبر ایجنسی:لنڈی کوتل موبائل مارکیٹ میں دھماکہ

  

خیبر ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لنڈی کوتل میں موبائل مارکیٹ میں نماز جمعہ کے بعد   دھماکہ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دھماکے سے تین دوکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں ہیں اور دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔انتظامیہ کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ،جب دھماکہ ہوا اس وقت دکانیں بند تھیں۔تحصیلدار لنڈی کوتل کے مطابق نماز کے وقت تمام دوکانیں بند تھیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایک اور بم کی اطلاع ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ بم کو تلاش کررہا ہے۔

مزید :

خیبر -