”12 لاکھ لوگوں کے سمارٹ فون پر یہ والا وائرس انسٹال تھا جو۔۔۔“ اینڈرائڈ سمارٹ فونز پر فحش فلمیں دیکھنے والوں کیساتھ کیا ہوتا ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ فوراً اس کام سے توبہ کر لیں گے

”12 لاکھ لوگوں کے سمارٹ فون پر یہ والا وائرس انسٹال تھا جو۔۔۔“ اینڈرائڈ ...
”12 لاکھ لوگوں کے سمارٹ فون پر یہ والا وائرس انسٹال تھا جو۔۔۔“ اینڈرائڈ سمارٹ فونز پر فحش فلمیں دیکھنے والوں کیساتھ کیا ہوتا ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ آپ فوراً اس کام سے توبہ کر لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی ماہرین نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز پر فحش فلمیں دیکھنے والے افراد خبردار کیا ہے کہ وہ ہیکرز اور فراڈیوں کی سب سے پہلی ترجیح ہوتے ہیں۔سائبر سیکیورٹی فرم ’کیسپر سکائی‘ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرز اور فراڈئیے لوگوں کو لوٹنے اور بلیک میل کرنے کیلئے فحش مواد کا سہارا لے رہے ہیں اور سمارٹ فونز پر وائرس انسٹال کر کے پیسے چرا لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سانڈہ اس قدر طاقتور ہوتا ہے کہ ذبح کرنے کے 8 گھنٹوں بعد بھی زندہ رہتا ہے“ سانڈے کیا ہیں اور انہیں ذبح کر کے تیل کیسے نکالا جاتا ہے؟ کیا یہ تیل واقعی ادویاتی خصوصیات رکھتا ہے؟ دلچسپ اور مفید معلومات جانئے
رواں ہفتے شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 12 لاکھ لوگوں کے سمارٹ فونز پر ایسے وائرس انسٹال تھے جو فحش فلموں کی ویب سائٹس پر موجود ہوتے ہیں جن میں سے 23 قسم کے وہ خاص وائرس تھی تھے جو صرف اور صرف اینڈرائڈ سمارٹ فون انسٹال کرنے والے صارفین کیلئے بنائے گئے۔
کیسپر سکائی کے ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں فحش فلمیں دیکھنے کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اس کیساتھ ہی لوگوں کو فحش مواد کے ذریعے لوٹنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی سرگرم ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فحش مواد دیکھنے کے خواہش مند افراد جب ایسا مواد ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایسے لنک بھی سامنے آتے ہیں جن پر کلک کرنے سے ایک جعلی پیغام آتا ہے کہ آپ کے سمارٹ فون میں وائرس ہے۔
پھر صارف سے ایک نمبر پر کال کرنے کو کہا جاتا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ یہ مائیکروسافٹ کسٹمر کئیر سنٹر کا نمبر ہے لیکن یہ اصل میں ہیکرز اور فراڈیوں کا نمبر ہوتا ہے جو ’سوشل انجینئرنگ‘ کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ صارف کی ذاتی اور بینک سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اس طرح کے فراڈ کی ایک بڑی قسم ڈیٹنگ ویب سائٹس بھی ہے جو ایسے کنوارے لوگوں کو نشانہ بناتی ہیں جو جیون ساتھی کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر جاتے ہی اکاﺅنٹ بنانے کو کہا جاتا ہے اور اسی دوران وہاں دی جانے والی ذاتی معلومات فراڈیوں کے ہاتھ لگ جاتی ہیں۔
ایک اور فراڈ یہ بھی ہے کہ اینڈرائڈ سمارٹ فون کی لاک سکرین پر ایک جعلی وارننگ پیغام دیا جاتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ آپ نے کوئی غیر قانونی مواد دیکھا ہے بالخصوص چائلڈ پورنو گرافی سے متعلق اور اس پر جرمانہ ادا کرنے کی تنبیہ بھی کی جاتی ہے اور اکثر لوگ ایسا کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ملائکہ اروڑا کی بہن امریتا اروڑا نے اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا فحش ترین کیک انتہائی شرمناک طریقے سے کاٹ لیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرز فحش مواد دیکھنے والے صارفین کو اس لئے نشانہ بناتے ہیں کیونکہ وہ اپنے ساتھ ہونے والے جرم کے بارے میں بہت کم پولیس میں شکایت کرتے ہیں کیونکہ وہ یہ تسلیم نہیں کرنا چاہتے کہ وہ فحش مواد دیکھنے کے عادی ہیں۔ گوگل پلے سٹور میں فحش مواد فراہم کرنے والی ایپلی کیشنز رکھنے کی اجازت نہیں دیتا اس لئے صارفین کیلئے نصیحت ہے کہ وہ کسی بھی دوسری ویب سائٹس سے ایسی کوئی بھی ایپلی کیشن انسٹال کرنے کی کوشش مت کریں۔