کوہاٹ میں قتل ہونے والی عاصمہ رانی کے والد کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر آگئی

کوہاٹ میں قتل ہونے والی عاصمہ رانی کے والد کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر ...
کوہاٹ میں قتل ہونے والی عاصمہ رانی کے والد کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر قتل کی جانے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر مروت کو دل کا دورہ پڑا ہے ، کس کے بعد انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رشتے سے انکار پر قتل کی جانے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے والد خیبر پختونخوا پولیس سے مایوس ہوگئے اور انہوں نے اپنی بیٹی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے لکی مروت میں قائم ہو نے والے جرگے کو فیصلے کے تمام اختیارات دیدیئے۔اس حوالے سے وہ کوہاٹ میں مر وت قومی جرگے سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ، انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔
واضح رہے کہ عاصمہ رانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری میں پولیس کی ناکامی کے بعد لکی مروت کے عمائدین نے حصول انصاف کیلئے جرگہ تشکیل دے دیا ہوا ہے، مروت قومی جرگہ پینتس رکنی کمیٹی پر مشتمل ہے ، جبکہ عاصمہ رانی کے والد نے انصاف کے حصول کیلئے تمام فیصلوں کا اختیار جرگے کو دے دیا ہے۔