منی بجٹ ‘ سگریٹ کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کا اضافہ

منی بجٹ ‘ سگریٹ کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) منی بجٹ کے بعد کراچی اور گرد ونواح میں دکانداروں نے سگریٹ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ منی بجٹ کی آڑ میں دکانداروں نے سگریٹ کے مختلف برانڈز کی قیمت میں 5 سے 10 روپے تک کا خود ساختہ اضافہ کر دیا حالانکہ منی بجٹ میں سگریٹ پر کسی قسم کے نئے ٹیکس عائد نہیں کیے گئے ہیں جس پر شہریوں نے ضلعی حکومت سے سگریٹ کی قیمتوں میں من مانے اضافے پر نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ضلعی حکومت نے سکریٹ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے مختلف مارکیٹوں میں سگریٹ کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔
حوالے سے ضلعی حکومت کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانہ اور سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

مزید :

کامرس -