برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ
لاہور( نیو ز رپورٹر)شہر میں برائلر گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ گزشتہ روز پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 10روپے اضافے سے 190روپے، زندہ برائلر مرغی 7روپے اضافے سے138روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 105روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔