امریکہ و ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی، یورپ میں اضافہ

امریکہ و ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی، یورپ میں اضافہ

نیویارک (اے پی پی) امریکہ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی جبکہ یورپ میں اضافہ ہوا۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1317.96 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1317 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1316.95 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1317.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ معمولی تبدیلی کے ساتھ 1321.04 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1320.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزید : کامرس


loading...