اسلام آباد کو آپریٹو الائنس کا اللہ رکھا ناصر کی زیرصدارت اجلاس

اسلام آباد کو آپریٹو الائنس کا اللہ رکھا ناصر کی زیرصدارت اجلاس

اسلام آباد (اے پی پی) جڑواں شہروں راولپنڈی اوراسلام آباد میں کام کرنے والی کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مستند فورم اسلام آباد کو آپریٹو الائنس کا اجلاس صدر اللہ رکھا ناصر کی صدارت میں ہوا جس میں اسلام آباد کی تمام چھوٹی بڑی کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں اسلام آباد کو آپریٹو الائنس کے پلیٹ فارم سے حکومت پاکستان کو یہ پیشکش کی جائے گی کہ دارلحکومت کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز اس کام میں حکومت کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ اجلاس میں ممبران سوسائٹی کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدراسلام آبا د کو آپریٹو الائنس اے آرناصر ، نائب صدر الطاف احمد بٹ اور سیکرٹری اظہر بلوچ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے عہدے داران کی مدت کا دورانیہ 5 سال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ کے شعبے کو اگر حکومت مراعات دے تو اس شعبے سے حیران کن ریونیو پیدا کرکے حکومت کی مدد کی جاسکتی ہے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز پانی ، قبرستان اور لے آؤٹ پلان جیسے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے مل کر جہدوجہد کریں گی جس کے لیے تھنک ٹینک تشکیل دیا جا ئے گا جو مسائل کی نشا ندہی کرکے ان کے حل کے لیے سفارشات بھی پیش کرے گا۔ اجلاس میں چیف کمشنر عامرعلی احمد کی بطور چےئر مین تعینا تی کا بھی خیر مقدم کیا گیا اور اس امید کا اظہا رکیا گیا کہ چےئرمین سی ڈی اے جو چیف کمشنر اسلام آبا دبھی ہیں،سے مل کر ہا ؤسنگ سوسائٹیز کے مسائل کو حل کرنے کی کو کشش کی جا ئے گی۔ اجلاس میں عامر علی احمد جیسے قابل افسر کے پاس دوعہدوں کو شہر کے مسائل کے حل کے لیے ایک مثالی صورتحال قرار دیا گیا۔

مزید : کامرس


loading...