برآمد کنندگان کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کرنے پر غور شروع

برآمد کنندگان کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کرنے پر غور شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( اکنامک رپورٹر )حکومت نے یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے برآمد کنندگان کے لئے بھی خصوصی سہولیات فراہم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق ملک میں برآمدات بڑھانے کے لئے حکومتی حکمت عملی کے تحت برآمد کنندگان کو مختلف شعبوں میں آگاہی فراہم کرنے اور افرادی قوت کی استعداد بڑھانے سمیت برآمدی مال کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں اور برآمد کنندگان کے لئے نئے برآمدی شعبوں کی نشاندہی سمیت ایسے اقدامات تجویز کئے جائیں گے جس سے جی ایس پی پلس کے تحت حاصل سہولیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید :

کامرس -