ماہرین زراعت کی کنوار گندل کی کاشت رواں ماہ شروع کرنے کی ہدایت

ماہرین زراعت کی کنوار گندل کی کاشت رواں ماہ شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(بیورورپورٹ) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کنوار گندل کی کاشت رواں ماہ فروری میں شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کنوار گندل کھیتوں میں لگانے کے ساتھ ساتھ گھروں اور گملوں میں بھی ضروری استعمال اور ذیبائش کیلئے لگایا جاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ کنوار گندل کوغذاء کے طور پر استعمال کرتے ہوئے جزو بدن بنانے والے افراد نظام انہضام کی اصلاح و بحالی میں خصوصی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فروری و مارچ کے ایام میں کنوار گندل کے پودے بہتر پرور ش پاتے ہیں جن کی کاشت کے بعد پودے کے درمیان سے ایک پتلی شاخ نکلتی ہے جس پر پھول لگتے ہیں اور جب ان پھولوں سے بیج بن جائیں تو موسم بہار میں ان کو ریت سے بھر ی ہوئی ٹرے ، گملے یا دیگر جگہوں پر لگایا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار و گھریلو افراد اس سلسلہ میں ماہرین زراعت سے مزید رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...