محنت کشوں کیلئے ساڑھے 3 ارب کی امدادی گرانٹ جاری ،صوبائی وزیر محنت

محنت کشوں کیلئے ساڑھے 3 ارب کی امدادی گرانٹ جاری ،صوبائی وزیر محنت

لاہور( نیو ز رپورٹر)صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نے سرگودھانون شوگرملز بھلوال کے محنت کشوں میں سوا کروڑ روپے کے میرج اور ڈیتھ گرانٹ سمیت سکالر شپ کے چیک تقسیم کردیئے ۔ اس موقع پر انصر ہرل، جی ایم شوگرملز ، رانا عبدالسمیع اور ڈائریکٹر لیبر سرگودھا فضل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔نون شوگرملز بھلوال کے محنت کشوں کے درمیان امدادی چیک تقسیم کرنے کے لئے شاندار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔میرج، ڈیتھ اور سکالر شپ گرانٹ کے امدادی چیک تقریبا دو سو افراد میں تقسیم کئے گئے۔صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی اور ذاتی دلچسپی کے بعد پنجاب بھر کے محنت کشوں کیلئے ساڑھے تین ارب روپے کی امدادی گرانٹ جاری کی گئی ہے ۔پنجاب کے صنعتی اداروں میں محنت کشوں کو بنیادی حقوق دلوانے کے لئے آخری سانس تک جنگ لڑیں گے۔ صوبائی سطح پر ورکرز ویلفیئر فنڈ کے قیام اور لیبر پالیسی کے سو فیصد عملدرآمد سے صنعتی اداروں میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہوگا ۔ صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے محکمہ لیبر میں اقدامات کا بنیادی مقصد مزدور کو اس کی اصل پہچان دلوانا ہے ۔

مزید : کامرس


loading...