100اور 1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15فروری کوہو گی
لاہور( نیو ز رپورٹر)100اور 1500مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15فروری کوہو گی۔100روپے مالیت کے بانڈزکی قرعہ اندازی کا پہلاانعام7لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں2لاکھ روپے کے 3جبکہ تیسرے انعام میں1ہزار روپے کے 1199انعامات ہیں ۔1500مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں18500روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔