چینی کی عالمی پیداوار میں 1.36 ملین ٹن کمی کا امکان

چینی کی عالمی پیداوار میں 1.36 ملین ٹن کمی کا امکان

نیویارک (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ سیزن 2019-20 ء کے دوران چینی کی عالمی پیداوار میں 1.36 ملین ٹن کمی کا امکان ہے جس کی وجہ ایشیائی ملکوں میں پیداوار کی متوقع کمی ہے۔امریکی تنظیم ’’گرین پول ‘‘ کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق آئندہ سیزن کے دوران چینی کی عالمی پیداوار میں 1.36 ملین ٹن کمی کا امکان ہے، تنظیم نے رواں سیزن (2018-19 ء) کے دوران چینی کی فاضل عالمی پیداوار بھی سابقہ اندازے 3.60 ملین ٹن سے کم ہو کر 2.64 ملین ٹن رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

سیزن 2017-18 ء کے دوران چینی کی فاضل عالمی پیداوار کا حجم 19.60 ملین ٹن رہا تھا۔تنظیم کا کہنا ہے کہ آئندہ سیزن کے دوران چینی کی عالمی پیداوار میں متوقع کمی چند ایشیائی ملکوں میں چینی کی کم پیداوار کے باعث ہوگی۔

مزید : کامرس


loading...